Add Poetry

ہم نے جو دیپ جلائے ہیں، تری گلیوں میں

Poet: Wasi Shah By: TARIQ BALOCH, HUB CHOWKI

ہم نے جو دیپ جلائے ہیں، تری گلیوں میں
اپنے کچھ خواب سجائے ہیں، تری گلیوں میں

جانے یہ عشق ہے یا کوئی کرامت اپنی
چاند لے کر چلے آئے ہیں، تری گلیوں میں

تذکرہ ہو تیری گلیوں کا تو ڈر جاتا ہے
دل نے وہ زخم اٹھائے ہیں، تری گلیوں میں

اس لئے بھی تری گلیوں سے ہمیں نفرت ہے
ہم نے ارمان گنوائے ہیں، تری گلیوں میں

کیوں ہر اک چیز ادھوری سی ہمیں لگتی ہے
جانے کیا چھوڑ کے آئے ہیں، تری گلیوں میں

Rate it:
Views: 410
23 Sep, 2011
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets