ہم نے خوشبو کی طرح تجھ میں اترنا چاہا
Poet: UA By: UA, Lahoreہم نے خوشبو کی طرح تجھ میں اترنا چاہا
 تجھ میں رہ کر جو ہم نے اور سنورنا چاہا
 
 اپنی نیندوں کو تیرے خواب میں رنگنا چاہا
 اس طرح ہم نے تیرے روپ میں ڈھلنا چاہا
 
 نہ ملا کر اداس لوگوں سے۔۔۔‘ تیرا کہنا عجیب لگتا ہے
 تم سے ملنے میں تمہیں کیا معلوم ہم نے کچھ اور سنورنا چاہا
 
 کیوں تمہیں بار بار دیکھتے ہیں آج پوچھا ہے تو بتاتے ہیں
 تیری آنکھوں کے راستے ہم نے بس تیرے دل میں اترنا چاہا
 
 ان کی تصویر چاہنے میں راز یہ ہے کہ
 انکی تصویر کے تصور سے ہم نے کچھ دیر بہلنا چاہا
 
 چاندنی رات میں کچھ دیر چاندنی کے تلے
 ان کی ہمراہی میں کچھ دیر ٹہلنا چاہا
 
 جو مجھے سنگ بنانے پہ تلے ہیں عظمٰی
 ہم نے ان کے لئے کچھ اور پگھلنا چاہا
More Sad Poetry







 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 