ہم نے پلکوں پہ سجا رکھا تھا کچھ لوگوں کو
Poet: حنظلہ خان حنظلہ By: حنظلہ خان حنظلہ , Karachiہم نے پلکوں پہ سجا رکھا تھا کچھ لوگوں
نظرِ دنیا سے چھپا رکھا تھا کچھ لوگوں کو
چلنا دشوار ہے راہ کٹھن میں اب میرا
میں نے یہ راز بتا رکھا تھا کچھ لوگوں کو
ہر سو دیکھیں تو تیرا عکس نظر آتا ہے
ہم نے خدا ہی بنا رکھا تھا کچھ لوگوں کو
حنظلہ ہاتھ ملاتا ہے کیوں ہر شخص سے تو؟
تم نے تو دوست کہا رکھا تھا کچھ لوگوں کو
More Sad Poetry






