ہم کو جینے کا حوصلہ نہ رہا

Poet: Muhammad Faisal By: Muhammad Faisal, Karachi

دل میں کوئی بھی ولولہ نہ رہا
ہم کو جینے کا حوصلہ نہ رہا

جب سے ہم نقدِ جاں کو ہار چلے
پھر کسی کو کوئی گلہ نہ رہا

یوں غموں نے کیا ہے چاک اسے
جیسے دامن کبھی سِلا نہ رہا

منزلِ جان سے گذر آئے
اب کٹھن کوئی مرحلہ نہ رہا

گلشنِ دل کا حال ہے ایسا
پھول جیسے کوئی کِھلا نہ رہا

Rate it:
Views: 545
13 Jan, 2018