ذکر حالات کیا کرتے ہیں
ہم کہاں بات کیا کرتے ہیں
بات سے بات نکلی تو بات کہدی
ورنہ کب بات کیا کرتے ہیں
ایسے حالات تو نہیں اپنے
کہ سب سے بات کیا کرتے ہیں
کس نے تمہت لگائی کہ سب سے
ہم تیری بات کیا کرتے ہیں
اور کس کو شریک راز کریں
خود سے ہم بات کیا کرتے ہیں
جب کوئی آس پاس نہ ہو تو
دل سے ہر بات کیا کرتے ہیں
عظمٰی جو ہم سے ہی وابستہ ہو
بس وہ ہی بات کیا کرتے ہیں