ہم ہنستے ہوئے سہتے ہیں
Poet: UA By: UA, Lahoreاضطراب بےقراری تمہاری یاد اور تنہائی
رت جگوں میں کرتے ہیں میری ہمنوائی
تو لاکھ چرائے نظر ہر بار ہم سے ہمسفر
پھر بھی یہ دل رہے گا تیرا ہی تمنائی
اشکوں سے داغ فرقت دھویا نہیں جاتا
دل نے گہرا زخم پایا جب یاد کسی کی آئی
تم سے ملے تو مل گئی ہر غم سے رہائی
ہم بھول کر بھی نہ کریں گے تم سے بیوفائی
اشکوں سے کھیلنے کے زمانے گزر گئے
ہم ہنستے ہوئے سہتے ہیں اب درد جدائی
More Sad Poetry








