Add Poetry

ہمارا کون بنتا ہے

Poet: Muhammad Hafeez Javed By: Muhammad Hafeez Javed, Attock

یہاں خاموش نظروں کا نظارہ کون بنتا ہے
بہت گہرے سمندر کا کنارا کون بنتا ہے

چلو ہم دیکھتے ہیں خود کو برباد کر کے بھی
کہ ان بربادیوں میں بھی ہمارا کون بنتا ہے

بنا پھل کے درختوں کو یہاں پہ کاٹا جاتا ہے
کسی بھی بے سہارا کا سہارا کون بنتا ہے

کوئی شیشا اگر ٹوتے تو واپس جُڑ نہیں سکتا
محبت میں فنا ہو کے دوبارہ کون بنتا ہے

چلو پھر آزما لیں ہم سبھی اپنے پرائیوں کو
ہمارے درد میں دیکھو ہمارا کون بنتا ہے
 

Rate it:
Views: 262
05 Jul, 2011
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets