ہمارے ساتھ ایسے بھی حادثات ہوتےہیں
Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAMہمارےساتھ ایسےبھی حادثات ہوتےہیں
جب قسمت جاگتی ہےمقدرسوتےہیں
پیارمیں پہلا سال خوشی سےگزرتاہے
اس کےبعد اکثرعاشق لوگ روتے ہیں
کسی کا برا سوچنےوالےیہ نہیں جانتے
وہ کل وہی کاٹیں گےجو آج بوتے ہیں
ہماری زیست میں کانٹوں کےسواکچھ نہیں
پھر آپ کیوں باتوں کےنشترچبوتے ہیں
نہ جانے وہ پیارے لوگ کہاں گئے اصغر
سناتھا دنیا میں اچھےلوگ بھی ہوتےہیں
More Sad Poetry






