Add Poetry

ہمیں تو زندگی میں بڑا خسارہ ملا ہے

Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birmingham

ہمیں تو زندگی میں بڑا خسارہ ملا ہے
بےسہارا رہ گئے کوئی نہ سہاراملاہے

سبھی پرانی یادیں ایک بارپھرلوٹ آہیں
آج صبح سویرےجو خط تمہاراملا ہے

دنیا میں جس سےبھی ہمارادل ملا
اس سے نہ مقدر کا ستارہ ملا ہے

اپنی کتاب زیست جب کھول کردیکھی
تو اس کے ہر پنے پہ نام تمہارا ملاہے

بڑامشکل ہے زندگی کا سمندرپارکرنا
ہر شناور کو نہ یہاں کنارہ ملا ہے

Rate it:
Views: 309
26 Apr, 2014
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets