میخانے میں ہنگامہ؟ كس درجہ جہالت ہے؟
ہنگامے میں ہنگامہ؟ كس درجہ جہالت ہے؟
خورشید كی كرنوں كو نظروں ہی سے چھوتے ہیں
كرنوں سے لپٹ جانا؟ كس درجہ جہالت ہے؟
بر عكس ہو اِس كے یا چہرہ پری پیكر ہو
چہرے ہی پہ مِٹ جانا؟ كس درجہ جہالت ہے؟
خُودكُش سا عمل ہی ہے باطل كو جلاء دینا
باطل سے لرز جانا؟ كس درجہ جہالت ہے؟
سانسوں كا ہے ہنگامہ ہستی جسے كہتے ہیں
ہنگامے پہ اِ ترانا؟ كس درجہ جہالت ہے؟
ہے عمرِ رواں روشن ایک شمع مہلت سے
شمع میں ہی سو جانا ؟ كس درجہ جہالت ہے؟
الجھی ہے عقیدت بس خوش فہمی كی ڈوری میں
اِس ڈور كو سلجھانا؟ كس درجہ جہالت ہے؟
مسعود یہ دردِ دل! عطیہ نہیں تحفہ ہے
اس تحفے كو ٹھكرانا؟ كس درجہ جہالت ہے؟