ہوئی برباد محبت کیسے

Poet: Mohammed Masood uk By: Mohammed Masood , Meadows nottingham uk

زندگی پر کتاب لکھوں گا
اس میں سارے حساب لکھوں گا

کو وقت گزاری لکھ کر
چاہتوں کو عذاب لکھوں گا

ہوئی برباد محبت کیسے
کیسے بکھرے ہیں خواب لکھوں گا

اپنی خواہش کا تذکرہ کر کے
نام تیرا جواب لکھوں گا

تیری آنکھیں شراب کی مانند
تیرا چہرہ گلاب لکھوں گا

میں تجھ سے جدائی کا سبب
اپنی قسمت خراب لکھوں گا

زندگی پر کتاب لکھوں گا
اس میں سارے حساب لکھوں گا

Rate it:
Views: 972
30 May, 2013