ہوئے ھیں شب قتل جو ارماں اپنے
Poet: Mubeen Nisar By: Mubeen Nisar, Islamabadہوئے ھیں شب قتل جو ارماں اپنے
رات تاروں نے بھی رو رو کے گزاری ہے
ضبط رہا ہی نہیں آسماں کو خود پر
چشم گل سے بھی آنسو جاری ہے
صحرا کو تلاش ہے پھر کسی مجنوں کی
محمل میں لیلی کو عجب بیقراری ہے
مزآجء فطرت ہم آہنگ ہے میرےغم سے
بتا رھی فضا کی سوگواری ہے
پھولوں کی قبا جو سرخ ہے اتنی
خون جگر کی یہ آبیاری ہے
More Sad Poetry






