ہوا نہ دوست ہوا جو مرا شریک سفر
Poet: dr.zahid sheikh By: dr.zahid sheikh, lahore pakistanہوا نہ دوست ہوا جو مرا شریک سفر
مرے خلوص کا اس پہ نہیں ہے کوئ اثر
میں اپنا کہہ نہ سکا ساتھ رہنے والوں کو
لگا ہے غیروں کا مسکن مجھے تو اپنا ہی گھر
نصیب مجھ کو تو اپنوں سے بھی ہوا نہ قرار
رہے ہیں باعث رنج و الم یہ شام و سحر
رہوں میں جا کے وہاں پر خلوص لوگوں میں
جہاں سے دور کہیں تو ہو کوئ ایسا نگر
ہیں میرے ماضی کی رسوائیاں جو ساتھ مرے
کہیں تو مجھ سے نہ ہو جائے بدگماں ہے یہ ڈر
مرے ہی ہاتھوں لگایا ہوا ہے اوروں کا
مجھے تو سایہ و پھل دے سکا نہ اپنا شجر
تمام رات کٹی بے قراری میں زاہد
سکوں آیا ہے سن کے مجھے اذان فجر
More Sad Poetry






