Add Poetry

ہوا گنگنا رہی ہے

Poet: UA By: UA, Lahore

مژدہ سنا رہی ہے ہوا گنگنا رہی ہے
پرکیف مہکتی ہوا مجھ کو بتا رہی ہے

برسوں سے جس خبر کی نظر منتظر رہی
سماعتوں کو وہ سرگوشی نوید آرہی ہے

ہواؤں کے دوش پہ مسکراتے ہوئے
میرے لئے نوید سحر اڑتی آرہی ہے

اے دل تیری دعاؤں کی شنوائی ہو گئی
ہاں آج تیرے پاس تیری جیت آ رہی ہے

عظمٰی میرے دل کو بھی قرار آگیا ہے
جب دیکھا مرجھائی کلی مسکرا رہی ہے

Rate it:
Views: 343
31 Mar, 2009
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets