دل تمنائی ہے کہ وہ مجھے اپنا رکھے
جہاں رکھے جس حال میں جیسا رکھے
اُترے گی میرے آنگن میں خوشبو اُسکی
شرط یہ ہے وہ کوئی تو در کُھلا رکھے
وہ کیا ظُلمت مٹائیں گے خود کو جلا کر
جن چراغوں سےعداوت باد ِ صبا رکھے
وہ بھلے میرے قریب نہ رہے مگر
ہونٹوں پہ سدا یونہی حرف ِ دُعا رکھے
ہم بھی یہی سوچ کر خوش رہ لیں گے
وہ تبسم کویونہی چہرے پہ سجا رکھے
جو پل بھر میں پرایا کر دیتا ہو رضا
ایسےشحص سےکوئی کیاواسطہ رکھے