کسی کی یاد میں ایسا بھی حال کیا کرنا
کہ جو ملا نہیں اس کا ملال کیا کرنا
اب ایسا کیا ہوا کہ تم جان ہار بیٹھے ہو
زرا سے ہجر میں خود کو نڈھال کیا کرنا
وہ میری جاں ہے میری زندگی کا حاصل ہے
بغیر اس کے خوشی کا کوئی سوال کیا کرنا
اسے بھلانا کوئی بڑی بات تو نہیں پھر بھی
اسے بھلانے کا کوئی کمال کیا کرنا
یہ زندگی تو فقط روگ بن گئی یاس
دل تباہ کا ہر پل خیال کیا کرنا