Add Poetry

یاد

Poet: By: Kanwal, Faisalabad

ہو رات اکیلی پچھلے پہر اور چاند آنگن میں آ جائے
تم چاند کی مانند تنہا ہو یہ بات تمہیں تڑپا جائے

کچھ خواب سجا کر آنکھوں میں تم چاند سے باتیں کر لینا
ہم یاد تمہیں ہی کرتے ہیں تم یاد ہمیں بھی کر لینا

کچھ بات نہ ہو جب ایسے ہی نم آنکھ تمہاری ہو جائے
تم بات کہیں پر کرتے ہو،اور دل کہیں پہ کھو جائے

جذبات کے ایسے عالم میں مسکان لبوں پر بھر لینا
ہم یاد تمہیں ہی کرتے ہیں تم یاد ہمیں بھی کر لینا

Rate it:
Views: 684
05 Dec, 2008
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets