یاد رکھیں گے عنایتیں تمہاری ہم سبھی

Poet: UA By: UA, Lahore

یاد رکھیں گے عنایتیں تمہاری ہم سبھی
گلے شکوے شکایتیں مٹادیں گے سبھی

شورشِ ہنگامِ دوراں شورشِ دلِ برباد
خود فراموشی کا عالم ہے بہت طاری ابھی

ہو سکے تو سوچ کے دینا جواب اس بات کا
کوئی وعدہ ہم نےخود سے بھی کِیا تھا کیا کبھی

ان کی نظروں کا نظارہ جب سے پایا آپ نے
بھول بیٹھے آپ اپنا آپ بھی تب سے جبھی

خوب! عظمٰی یاد آیا وہ خمار آور خیال
ہم جیسے حیران ہوئے وہ شرمائے تھے تبھی

Rate it:
Views: 763
21 Feb, 2013