یاد ماضی کے پردے پر
Poet: Zahida Ali By: Zahida Ali, pakpattan sharifکچھ چہرے شناسا سے
یاد ماضی کے پردے پر ابھر آتے ہیں
اور
دل کی زمین پہ
اپنے سنگ بیتائے ہوئے
کچھ لمحوں کی
پرچھائی ڈھونڈتے ہیں
مگر شاید وہ نہیں جانتے
کہ اب
اس بیابان سے خطے میں
کسی یاد کی پرچھائی تو کیا
اپنا آپ بھی اب نہیں ملتا
More Sad Poetry






