Add Poetry

یاس و حسرت کا ہے جنگل میں جدھر جاوں گا

Poet: S.M. Akhtar Malik By: S.M. Akhtar Malik, Allu Wali /Mianwali

 یاس و حسرت کا ہے جنگل میں جدھر جاؤں گا
جب بھی گزروں گا مری جاں میں تو ڈر جاؤں گا

کیسے مل پائے گا تجھ کو میری ہستی کا سراغ
خشک پتا ہوں، ہواؤں میں بکھر جاؤں گا

مجھ کو آئے گی میسر نہ کہیں جائے سکوں
تیرے کوچے سے جو نکلوں گا کدھر جاؤں گا

تیری فرقت کی گھڑی جبکہ گراں ہے دل پر
تجھ سے بچھڑوں گا کسی طور تو مر جاؤں گا

کیسے ابھریں گی مرے ضبط کی موجیں اختر
میں تو دریا ہوں سمندر میں اتر جاؤں گا

Rate it:
Views: 442
02 Apr, 2011
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets