یزداں ہے اک مصیبت غربت کی زندگی
ہائے رے میری قسمت غربت کی زندگی
اس کی جہان بھر میں عزت نہیں کہیں
جس پر کرے حکومت غربت کی زندگی
کرتی نہیں ہراساں دیتی سبھی کو ہے
کشکول جیسی نعمت غربت کی زندگی
دکھ درد مشکلوں سے تعمیر ہو گئی
تکلیف کی عمارت غربت کی زندگی
ہے مختصر بڑا ہی غربت کا فلسفہ
ذلت ہے صرف ذلت غربت کی زندگی
دل کا سکون چھینے اور سن لے جعفری
چھینے آرامِ مفلس غربت کی زندگی