یوں بھی ہوتا ہے اکثر زندگی میں
Poet: muhammad nawaz By: muhammad nawaz, sangla hillیوں بھی ہوتا ہے اکثر زندگی میں
ہم جنہیں خواب سمجھ بیٹھتے ہیں
وہ کسی اور کے ہاتھوں کی لکیروں میں
اپنی گمشدہ تعبیریں ڈھونڈ رہے ہوتے ہیں
خود فریبیاں کب خوش فہمیوں کا روپ دھار لیتی ہیں
پتہ ہی نہیں چلتا تب احساس ہوتا ہے جب
خواہشات ریزہ ریزہ ہو کر کرچیوں کی مانند
لمحہ لمحہ دل میں چبھنے لگتی ہیں
میری دعا ہے وہ وقت تمہاری زندگی میں نہ آئے
More Sad Poetry






