یوں ہی تو میری رات نہیں جگتی ہے

Poet: UA By: UA, Lahore

یوں ہی تو میری رات نہیں جگتی ہے
کچھ تو ہے جو یہ بات دل کو لگتی ہے

تم کہو اور ہم سنیں ہم سنیں اور تم کہو
تم جو بات کہتے ہو وہ اپنی بات لگتی ہے

جی یہ چاہے کہ بس تمہیں دیکھتے جائیں
سب سے جدا تمہاری ہی ذات لگتی ہے

Rate it:
Views: 746
30 Oct, 2009