Add Poetry

یہ اور بات ہے کہ تم ہمارے ہمقدم نہ ہوئے

Poet: Jamil Hashmi By: Jamil Hashmi, Rawalpindi

یہ اور بات ہے کہ تم ہمارے ہمقدم نہ ہوئے
ہمارے ارادے پھر بھی کبھی کم نہ ہوئے

قائم ہیں اپنے وعدوں پر پہلے دن سے
یاد ہیں تمھارے ہم پر جتنے کرم ہوئے

راہ وفا میں سہی ہیں بڑی مشکلیں
جذبے وفائوں کے آخر ہمارے غم ہوئے

واضح نہیں ہے وہ مقام ہماری منزل کا
جہاں ملاقاتوں کے سلسلے ختم ہوئے

شب و دن گزرتا ہے اب یادوں کے ساتھ
داغ دل ڈھل کر ہماری آنکھوں کا نم ہوئے

Rate it:
Views: 1084
31 Jan, 2015
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets