یہ تو ہے تیرا حسن ہے کہ حسن عمل ہے
Poet: UA By: UA, Lahoreیہ تو ہے تیرا حسن ہے کہ حسن عمل ہے
میری ہر ایک بات میں کیوں تیرا دخل ہے
میں کون ہوں تم کون ہو یہ ماجرا کیا ہے
یہ سوچ سوچ کے میری حیران عقل ہے
عمر طویل کی دعا کتنی بھی مانگ لیں
برحق ہے موت کچھ بھی ہو یہ بات اٹل ہے
میں جس جگہ پہ آج ہوں میرا خیال ہے
یہ میری جستجو میری کاوش کا ہی پھل ہے
عظمٰی جو چاہی تھی مجھے وہ تو نہ مل سکی
یہ زندگی۔۔! کیا میری زندگی کا بدل ہے۔۔۔؟
More Sad Poetry






