یہ جو سرے راہ دیا جلتا ہے

Poet: Aazi By: Azam, Gujranwala

یہ جو سرے راہ دیا جلتا ہے
لگتا ہے کسی غریب کا جیا جلتا ہے

کوئی ایسا بھی ہو جو تم سے اتنا پوچھے
اس طرح تڑپانے سے تجھے کیا ملتا ہے

چند روز کے قصے کہانیاں ہے
کون کسی کے ساتھ عمر بھر چلتا ہے

اتنی سی بات آج کا انسان نہیں سمجھتا
کپڑے میلے ہو تو گلے کون ملتا ہے

عمر گنوا دی ہم نے اک شخص کی تلاش میں اعظم
لوگ کہتے ہے ڈھونڈنے سے خدا ملتا ہے

Rate it:
Views: 386
02 Sep, 2010