یہ جہاں جنت بنا سکتے ہیں ہم

Poet: dr.zahid sheikh By: dr.zahid sheikh, lahore,pakistan

یہ جہاں جنت بنا سکتے ہیں ہم
ہو مقدم گر ہمیں سب کی خوشی

ہر طرف نفرت کی ہے آلودگی
آؤ الفت کی شجر کاری کریں
آدمی اب آدمی سے نہ لڑے
ایسا کچھ کرنے کی تیاری کریں

یہ جہاں جنت بنا سکتے ہیں ہم
ہو مقدم گر ہمیں سب کی خوشی

ہو امن تو زندگی ہے گلستاں
اور جنگوں سے ہے صحرا زندگی
دوستی سے ہے نشاط زیست اور
دشمنی سے مستقل آزردگی

یہ جہان جنت بنا سکتے ہیں ہم
ہو مقدم گر ہمیں سب کی خوشی

Rate it:
Views: 839
27 Nov, 2012
More Life Poetry