یہ زندگی

Poet: Mohammad Rehan Iqbal By: Mohammad Rehan Iqbal, Karachi

کیا کہوں کہ کیا ہے یہ زندگی
رب کا دیا ہوا بہترین تحفہ ہے یہ زندگی

خوشیوں اور غموں کا ساگر ہے یہ زندگی
چاہت اور محبت کی جنت ہے یہ زندگی

نفرتوں نے دوزخ بنایا اسے
رحمت سے زحمت بنایا اسے

الله اب کرم کر ہم نادانوں پہ
زندگی کا مقصد بتا دے ہمیں

کیا کہوں کہ کیا ہے یہ زندگی
رب کا دیا ہوا بہترین تحفہ ہے یہ زندگی

Rate it:
Views: 872
18 Feb, 2009