یہ زندگی کی داستان میں کیا کروں بیان
اندھیر میں ہے ڈوبا یہ سارا ہی جہان
دیکھتی ہوں جہاں میں جو غربت و افلاس
کسی کا چہرا خوش تو کوئی ہے اداس
آتی ہے نہ کسی کو خوشیوں کی وہ باس
مغرور ہے کوئی کسے محبت کی ہے پیاس
کوئی قائم ہے امید پر کسی کی ٹوٹی آس
حمیرا کی خدا سے بس یہی ہے دعا
دامن بھریں خوشیوں سے غم نہ ہوں ذرا
میری یہ دعا قبول کر اے خالق جہان