Add Poetry

یہ مری رُوح میں گُونجتا کون ہے؟

Poet: KHURSEED RIZVI By: TARIQ BALOCH, HUB CHOWKI

یہ مری رُوح میں گُونجتا کون ہے؟
بند گُنبد میں مثلِ صدا کون ہے؟

کون سبزے کی صورت میں پامال ہے
سرو بن کر چمن میں کھڑا کون ہے؟

کس سے چھپ چھپ کے ملنے کو جاتی ہے تُو
جنگلوں میں، بتا اے صبا، کون ہے؟

پھول کِھلنے کی کوشش سے اُکتا گئے
آنکھ بھر کر انہیں دیکھتا کون ہے؟

بے دلی سے کہاں ہاتھ آتے ہیں ہم
دل لگا کر ہمیں ڈھونڈتا کون ہے؟

Rate it:
Views: 794
26 Jul, 2011
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets