Add Poetry

یہ میری خطا نہیں

Poet: UA By: UA, Lahore

میں اس کا جانتا ہوں جو مجھ کو جانتا نہیں
دل دے دیا کسی کو یہ تو کوئی گناہ نہیں

خود اختیار ہوتے تو شاید یوں نہ ہوتا
دل نے تمہیں اپنا لیا یہ میری خطا نہیں

راہ وفا پہ چلنے والے واپس نہیں آسکے
ان راستوں سے واپسی کا کوئی راستہ نہیں

تم نے ہمیں نہیں چاہا تم سے کوئی گلہ نہیں
خود سے پشیماں ہو گئے تم سے تو خفا نہیں

اک دن تمہارے دل میں میری جگہ بن جائے گی
کیونکہ میرے دل میں کم تو میری وفا نہیں

تیرے خفا ہو جانے سے ہم بیوفا نہ ہونگے
کیونکہ تیرے ستم ہمیں لگتے کبھی جفا نہیں

عظمٰی تیرے لبوں پہ میرے دل کی بات آگئی
تو میری ہمنوا ہوئی یوں پہلے تو ہوا نہیں

Rate it:
Views: 668
26 Jan, 2009
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets