Add Poetry

یہ میری شاعری ہے تک بندی ۔۔۔ تم یہ دیکھو خیال کیسا ہے

Poet: Dr. Riaz Ahmed By: Dr. Riaz Ahmed, Karachi.

میرے بستر کا حال کیسا ہے
اُس نے پوچھا سوال کیسا ہے

اُس نے دل میں کبھی نہیں جھانکا
دے دوں اُس کو یہ کھال کیسا ہے

گھر میں دشمن بلا کے رکھو تم
رکھے وہ دیکھ بھال کیسا ہے

خود چلا شوق سے تھا پستی میں
اب ہے حیراں زوال کیسا ہے

یہ میری شاعری ہے تک بندی
تم یہ دیکھو خیال کیسا ہے

تم چلو سیدھے راہِ الفت میں
وہ چلے تم سے چال کیسا ہے

وقت پہ معذرت بڑی شے ہے
اپنے دشمن کو ٹال کیسا ہے

ہم کو ڈھونڈے مِلا نہ راہ نما
دیکھو قحط الرجال کیسا ہے

تم کو ازخود بلا کے کھانے پر
خالی رکھے وہ تھال کیسا ہے

اُس نے سوچا ہے رکھ کے دوں گا اِک
پیش کردوں میں گال کیسا ہے

خود کو بے تیغ نہ کبھی کرنا
ٹپکے دشمن کی رال کیسا ہے

تیرا کہنا ہے تیرا دوست ہے وہ
سر پہ رکھی ہے نال کیسا ہے

بھرے تجوریاں تو مجھ کو کیا
آیا کِدھر سے مال، کیسا ہے

کبھی یہ سوچ بھی لیا کر تو
آیا تجھ پر وبال کیسا ہے

بحرِ دنیا میں میں تو زندہ تھا
اب یہ مجھ پر اُچھال کیسا ہے

کہا یہ زندوں کو دفن کرکے
دی دبا میں نے پال کیسا ہے

بے رخی زندگی میں ۔۔۔ مرنے پہ
اُس کو دیکھو فعال کیسا ہے

اس نے خود سے تو کچھ نہیں کرنا
لائے طوطا جو فال کیسا ہے

مجھ سے غصے میں یا حیا میں ہے
اب ہوا منہ جو لال کیسا ہے

بڑی جلدی پڑی تھی گھر پہنچے
وہ جا پڑا ہسپتال کیسا ہے

علمِ دیں تیر دوسروں کے لئے
اور کہیں میری ڈھال کیسا ہے

اِس سے اچھا کہیں میں کل میں تھا
آیا مجھ پر یہ سال کیسا ہے

بے بسی سامنے ہے، میں بپھرا
اب ہو اُس کا وصال کیسا ہے

مخلصی ڈھونڈتا میں پھرتا ہوں
اُس کا دیکھو یہ کال کیسا ہے

اپنے لاشے کا گورکن میں ہوں
تختی گلے میں ڈال کیسا ہے

مجھ پہ قرضوں کے سخت ریشوں سے
یہ بنتا قفس کا جال کیسا ہے

آگ پہ چلتا ہوا مست ریاض
دیکھو ۔۔۔ بودم بے دال کیسا ہے

Rate it:
Views: 419
23 Nov, 2013
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets