یہ میرے خالی ہاتھ ہیں

Poet: By: Arman Hafeez, Karachi

میں کب سے
بے یقینی اور دکھ کی آخری حد پہ کھڑا
بس تک رہا ہوں اپنے ہاتھوں کو
کہ جس میں
بس ذرا سی دیر پہلے ہی
ہماری دوستی کے کتنےخوش رنگ
اور
کتنے قیمتی موتی دھرے تھے
ہمارے بیچ پھیلے
اعتماد و پیار کے موسم کا ہر ایک رنگ
سجا تھا میرا ہاتوں میں
یا شاید ولم تھا میرا
مگر اب۔۔۔۔
کچھ نہیں
بس ہاتھ خالی ہیں

Rate it:
Views: 658
04 May, 2008