یہ میرے عشق کی بحالی ہے اس کے دل میں جگہ بنا لی ہے اب کسی چیز کی نہیں پرواہ اس کے در سے جو لو لگا لی ہے ایک ہی بادشاہ ہے دنیا کا باقی ہر آدمی سوالی ہے شوخ لہجہ ہے کم سنی میں بھی اس کا آنچل بھی لا ابالی ہے