یہ ویرانی دل کی

Poet: M,masood By: M,masood, Nottingham

یہ ویرانی دل کی
ہم سے دیکھی نہیں جاتی
یہ ویرانی دل کی
کوئی سمجھا ہے
نا سمجھے گا
کہانی دل کی
تمنّا عشق کی جو
برباد کر گئی ہم کو
ہم جسے آج بھی کہتے ہیں
نادانی دل کی
جب بھی دیکھا اُسے
دل کی دھڑکن
نہ پھر سنبھل پائی
اب بھی
منسُوب
اُسی سے ہے
روانی دل کی
ہم نہ بدلے
مگر دنیا بدل گئی
وہی دل ہے
وہی عادت ہے
پرانی دل کی

Rate it:
Views: 817
14 Nov, 2013