Add Poetry

یہی خَزانہ عمرِ دراز میں چھُپا ہوتا ہے

Poet: ارسلان حُسینؔ By: Arsalan Hussain, Ajman

اِک تَجَسسوس اسکے انداز میں چھُپا ہوتا یے
جیسے انجام کسی آغاز میں چھُپا یوتا یے

وہ اپنے رقیبوں سے یوں میرا ذکر کرتا ہے
جیسے کوئ راز کسی راز میں چھُپا ہوتا ہے

اُسے کہہ دو نہ مجھ سے یوں پیش آئے
جیسے گھمنڈ کسی ناز میں چھُپا ہوتا ہے

خواہشیں روندنا ، ارمانوں کا خُون کر دینا
کیا یہی سلوک تیرے اِعزاز میں چھُپا ہوتا ہے؟

ہوا کی سَنسَناہٹ تنہایؤں میں سنتا ہوں
عجب سکون اس مَدھور ساز میں چھُپا ہوتا ہے

حَسیِن بچپن، جوانی اور سُکھ دُکھ کی کہانی
یہی خَزانہ عمرِ دراز میں چھُپا ہوتا ہے

اس قدر مانوس ہوں میں درد کی حِدت سے
اب اس کا لہجہ میری آواز میں چھُپا ہوتا ہے

آدم زاد اس دنیا کا وہ مخلوق ہے حُسینؔ
جسکا زہر اسکے الفاظ میں چھُپا ہوتا ہے

Rate it:
Views: 453
13 Feb, 2015
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets