یہی عشق انسان کو خدا کے قریب لے جاتا ہے

Poet: اے ایم داس By: اے ایم داس, سکردو

محبت کے سفر میں دل کی گواہی کافی ہے،
چاہت کے لمس میں روح کی پناہی کافی ہے۔

لفظ تو اکثر ادھورے رہ جاتے ہیں،
پر خلوص کی خاموشی میں سچائی کافی ہے۔

یقین وہ چراغ ہے جو اندھیروں کو مٹا دیتا ہے،
وفا کا ایک لمحہ ساری دنیا بھلا دیتا ہے۔

محبت اگر دل سے ہو تو وقت بھی جھک جاتا ہے،
یہی عشق انسان کو خدا کے قریب لے جاتا ہے۔
 

Rate it:
Views: 1
29 Aug, 2025