Add Poetry

ﺩﻟﻮﮞ ﭘﮧ ﮔﻔﺘﮕﻮ ﮐﯽ ﺯﺭﺩ ﻧﻘّﺎﺷﯽ

Poet: محمد اطہر طاہر By: Athar Tahir, Haroonabad

بانٹتے پھرتے تھے کبھی
ہم آبِ حیات زمانے کو
اور ہمیں قطرہ نہ ملا
آتشِ قلب بجھانے کو
حالتِ ہجر میں مجھ کو
تڑپتے دیکھا اور بولے
تمہیں کس نے کہا تھا
ہم سے دل لگانے کو
اک عمر گنوائی ہے
جس شخص کی خاطر میں نے
حال تک نہیں پوچھتا
وہ اک رسم نبھانے کو
اتنا روٹھا اتنا بگڑا
اک چھوٹی سی لغزش پر
قدموں میں دستار بھی رکھی
گستاخی کے ہرجانے کو
کرتا ہے جبر پہ جبر
کیسے پتھر سے ٹکرائے ہو اطہر
درکار ہیں اب کتنے زمانے
تمہیں ہوش میں آنے کو

Rate it:
Views: 309
02 Apr, 2017
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets