اماراتی پاسپورٹ دنیاکاطاقتورپاسپورٹ بن گیا

متحدہ عرب امارات  نے دنیاکےسب سے طاقتور ترین پاسپورٹ  کا اعزاز اپنے نام کرلیاہے۔

تفصیلات کے مطابق پاسپورٹ انڈیکس کی جانب سے دنیا کے طاقتور پاسپورٹس کی نئی فہرست جاری کردی گئی  ہے جس میں امارات کا پاسپورٹ پہلے نمبر پر ہے۔

انڈیکس کے مطابق متحدہ عرب اماراتکے شہری 167ممالک کے ویزہ فری سفر کی سہولت حاصل کرسکتے ہیں، اس سے قبل سنگاپور پہلی پوزیشن پر تھا۔

عرب میڈیا کے مطابق تیل سے مالا مال ریاست گزشتہ ماہ تیسرے نمبر سے چھلانگ لگا کر پہلے نمبر پر آگئی جب اس کے بعد مزید چار ممالک کو یکم دسمبر کو ویزا فری ممالک کی فہرست میں شامل کیا گیاہے۔

پاسپورٹ انڈیکس دنیا بھر کے ممالک کے پاسپورٹوں کی سفرکی آزادی کے لحاظ سے ترتیب دیا جاتا تھا۔ اس فہرست میں گزشتہ کئی برسوں سے سنگاپور کا پاسپورٹ پہلےنمبرپربراجمان تھا،لیکن اس باریواےای کاپاسپورٹ سب پربازی لےگیاہے۔

متحدہ عرب امارات کا پاکستان میں 5ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلاندبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے ٹویٹر پر لکھا ، “متحدہ عرب امارات اور اس کے عوام کو مبارکباد اور وزارت خارجہ امور اور بین الاقوامی تعاون کی ٹیموں کا بہت بہت شکریہ۔

فہرست میں سنگاپور دوسرے اور جرمنی تیسرے پر ہے  ۔

جبکہ چوتھےنمبرپرڈنمارک  ڈنمارک اورسویڈن پانچویں نمبرپرہے۔

آن لائن انڈیکس کے مطابق سنگاپور اور جرمنی دونوں ممالک کے پاسپورٹ  کے حامل افراد کوبغیر کسی ویزا کے 166 ممالک میں داخلے کی اجازت ہےں ، جبکہ اس کے بعد مغربی یورپی ممالک، امریکہ اور جنوبی کوریا کے شہریوں کو 165 ممالک کے ویزہ فری سفر کی سہولت حاصل ہیں۔

فہرست میں برطانیہ 21 ویں نمبر پر ہے،جس میں 119 ممالک کے ویزا کےبغیراور 49 ممالک کی آن آرئیول ویزے کی سہولت میسر ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.