ایرانی بحریہ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل ڈاکٹر حسین کا نیول ہیڈکوارٹر کا دورہ

اسلام آباد: (9 دسمبر 2019) ایرانی بحریہ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل ڈاکٹر حسین خانزادے نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ معزز مہمان کو گارڈ آ ف آنر پیش کیا گیا۔

نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے ریئر ایڈمرل ڈاکٹر حسین خانزادے کا استقبال کیا۔ پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات باہمی دلچسپی کے امور بشمول دونوں ملکوں کی بحری افواج کے مابین تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے خطے میں سمندری سلامتی اور امن کو یقینی بنانے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار پر روشنی ڈالی۔

معزز مہمان کو آرٹیکل 370 اور 35-اے کی منسوخی کے بعد سے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت پر پاکستانی موقف سے آگاہ کیا گیا۔معزز مہمان نے خطے میں بحری سیکیورٹی اور استحکام کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.