نواز شریف کی وطن واپسی یقینی بنانے کیلئے حکومت کا سپریم کورٹ سے رجوع کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد:سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی وطن واپسی کو یقینی بنانے کیلئے وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو وطن واپس لانے کے لیے تیاریاں شروع کردی ہیں اور اس حوالے سے حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں لندن میں علاج کے لئے مقیم نواز شریف کی صحت سے متعلق بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاکستانی ہائی کمیشن کو نواز شریف کی اب تک کوئی میڈیکل رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔

وزیراعظم عمران خان نے وزیر قانون فروغ نسیم اور معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر کو سپریم کورٹ جانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی ضمانت ختم ہونے میں دو ہفتے رہ گئے ہیں، ضمانت کی مدت ختم ہونے پر نواز شریف کی وطن واپسی یقینی بنانے کے لیے عدالت عظمیٰ میں درخواست دائر کی جائے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.