مس یونیورس کی تقریب میں اسٹیو ہاروے نے پھر کردی غلطی

اٹلانٹا: (10 دسمبر 2019) مس یونیورس کی تقریب میں اسٹیو ہاروی نے پھر مار دیا بھنڈ۔ بہترین ڈریس کے لیے پکارا فلپائن کا نام لیکن تھیں میلیشیا کی حسینہ ۔ تین سال پہلے بھی کچھ ایسا ہی کرچکے ہیں ۔

اسٹیو ہاروے یا تو مشہوری کے لیے یہ سب کچھ کرتے ہیں یا پھر واقعی عمر کے اس حصے میں ہیں کہ ہوجاتے ہیں ان سے بھنڈ ۔ بہترین نیشنل کاسٹیوم کونٹیسٹ، میں انہوں نے پکارا نام فلپائن کا۔ اور حسینہ کے پاس گئے تو انہوں نے ان کی کردی کرکری ۔ بولی یہ فلپائن کا نہیں میلیشیا کا ڈریس ہے ۔

شرمندگی مٹاتے ہوئے اسٹیو ہاروے کا کہنا تھا کہ انہوں نے ونر کا نام ہی نہیں پکارا ۔ وہ تو بس پڑھ رہے تھے خیر کیا کہیں تین سال پہلے موصوف تو مس یونیورس کے لیے کولمبیا کی دوشیزہ کا نام پکار چکے ہیں جبکہ غلطی کا احساس ہوا تو جھٹ بولے مقابلہ جیتا ہے فلپائن کی پری چہرہ نے۔ اب لگتا یہی ہے کہ فلپائن کا نام ان کے اعصاب پر سوار ہے جبھی تو اس بار مقابلہ حسن مین پھر مار دیا بھنڈ۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.