کاروباری ہفتے کا دوسرا روز: پاکستان اسٹاک مارکیٹ 221 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ بند

کراچی: (10 دسمبر 2019) پاکستان اسٹاک مارکیٹ آج 221 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 40 ہزار 664 پوائنٹس پر بند ہوئی۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں ملا جُلا رجحان رہا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 40 ہزار 442 پوائنٹس پر ہوا۔ کاروبار کا ابتدا مثبت زون میں ہوا تاہم ابتدائی ایک گھنٹے میں ہی انڈیکس منفی زون میں بھی ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

ابتدا میں انڈیکس 127 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 40 ہزار 569 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا تاہم فوراً ہی کے ایس ای 100 انڈیکس منفی زون میں چلا گیا اور 183 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 40 ہزار 259 پر ٹریڈ کرنے لگا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران ملا جُلا رجحان رہا تاہم کاروبار کا اختتام مثبت زون میں ہوا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا اختتام 221 پوائنٹس کے ساتھ 40 ہزار 664 پوائنٹس پر ہوا۔ اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 157,139,300 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 6,951,644,708 بنتی ہے۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ گزشتہ روز پیر کو منفی رجحان کے بعد 289 پوائنٹس کی کمی پر بند ہوئی تھی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.