ٹیسٹ کرکٹر فخر زمان کا اسلامیہ کالج میں گل داؤدی نمائش کا دورہ

افسوس ہے کہ میں تاریخی درسگاہ کا طالب علم نہیں رہا، فخر زمان کی میڈیا سے گفتگو

پشاور(سپورٹس رپورٹر)ٹیسٹ کرکٹر فخر زمان نے کہاہے کہ اسلامیہ کالج ایک قابل فخر تعلیم درسگاہ ہیں جنہوں نے کئی کھیلوں سمیت کئی دیگر شعبوں میں نامور سپوت پیداکئے ہیں جو دنیامیں اپنا اور پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں جس پر ہمیں فخر ہے۔

گزشتہ روز اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے دورے کے موقع پر ٹیسٹ کرکٹرفخر زمان نے اسلامیہ کالج میں منعقدہ گل دائودی نمائش دیکھی اور طلبہ سے بھی ملاقات کی،اس موقع پر اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرحبیب احمد،ڈائریکٹر سپورٹس کامران مروت اور پروکوٹول آفیسر علی ہوتی بھی موجود تھے۔

ٹیسٹ کرکٹرفخر زمان نے کہاکہ اسلامیہ کالج نہ صرف خیبر پختونخوابلکہ پاکستان اور ایشیاء کابہترین تعلیمی ادارہ ہے ملک وقوم کی ترقی میں اس ادارے کا اہم رول رہاہے کیونکہ اسلامیہ کالج نے کھیل،صحت،انجینئرنگ اور دیگر شعبوں میں نامور شخصیات پیداکئے ہیں،جن کی بدولت دنیامیں پاکستان کو ایک بہتر شناخت ملاہے۔

انکاکہناتھاکہ دیگر شعبوں کی طرح کھیلوں کی دنیامیں بھی کرکٹ،سکواش،اتھلیٹکس،فٹ بال،والی بال،ہاکی،بیڈمنٹن،ٹیبل ٹینس سمیت کئی کھیلوں میں باصلاحیت کھلاڑی پیداکئے ہیں۔

فخر زمان نے کہاکہ انہیں افسوس ہے کہ وہ اسلامیہ کالج کا سٹوڈنٹ نہیں رہا،وہ خوش قسمت لوگ ہیں جواسلامیہ کالج کے سٹوڈنٹس رہے ہیں۔

اس موقع پر اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر حبیب احمدنے ٹیسٹ کرکٹرفخر زمان کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.