سونی کمپنی نےالیکٹرانک کارمتعارف کروادی

ویب ڈیسک :معروف موبائل فونزاورالیکٹرانک مصنوعات بنانےوالی کمپنی سونی نے الیکٹرانک کار متعارف کروادی ہے ۔ ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق معروف موبائل فونزاوردیگرالیکٹرونک مصنوعات کےحوالےسے مشہور سونی کمپنی نے لاس ویگاس میں ایک الیکٹرک کارسی ای ایس ٹیکنالوجی نمائش کے دوران پیش کی۔سونی کی اس پہلی کانسیپٹ کار کو ویژن ایس پروگرام کےتحت پیش کیا گیا ہے اور اس کا کوڈ نیم سیفٹی کوکون رکھا گیا ہے لیکن کوئی باقاعدہ نام نہیں رکھا گیا ہے ۔سونی کمپنی فی الحال اسے مارکیٹ میں فروخت کے لئے پیش نہیں کر رہی ہے ۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.