بلوچستان میں برفباری سے متاثرہ لوگوں کی مشکلات کم کرنے کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں:فردوس عاشق

اطلاعات ونشریات کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ بلوچستان میں شدیدبارشوں اور برفباری سے متاثرہ لوگوں کی مشکلات کم کرنے کیلئے بھرپورکوششیں کی جارہی ہیں۔انہوں نے یہ بات کوئٹہ میں گورنربلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی کے ساتھ ملاقات کے دوران کہی۔معاون خصوصی نے کہاکہ بارش اور برفباری سے متعلقہ حادثات میں جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثاء اورزخمیوں کو جلدامداد دی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان کو ایک کروڑ ڈالر کی مشینری بھی فراہم کی جائے گی جس کامقصد ہنگامی حالات اورآفات سے موثرطریقے سے نمٹناہے۔انہوں نے صوبے میں امن وامان کی مجموعی صورتحال اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے معیشت پرمثبت اثرات، ملک میں تجارتی سرگرمیاں خصوصاً بلوچستان میں ہونے والی ترقی بھی زیربحث آئی۔گورنربلوچستان نے ہنگامی حالات سے موثرطریقے سے نمٹنے کے لئے مختلف مقامات پر ضروری مشینری کی مستقل بنیادوں پردستیابی یقینی بنانے کی ضرورت پرزوردیا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.