کورونا وائرس، پاکستان کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فوری احتیاطی تدابیر

چین میں Corona وائرس کے حالیہ واقعات کی وجہ سے پاکستان صورتحال سے نمٹنے کیلئے فوری طور پر احتیاطی تدابیر کر رہا ہے۔

صحت کے بارے میں وزیراعظم کے خصوصی معاون ڈاکٹر ظفرمرزا نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صورتحال کا جائزہ لیا۔انہوں نے اگلے مہینے کی آٹھ تاریخ سے قبل تمام داخلی راستوں پر مؤثر نگرانی کے نظام کو فعال بنانے اور ایسے مریضوں کو خصوصی طبی نگرانی میں رکھنے کی ہدایت کی۔ڈاکٹرظفرمرزا نے وزارت صحت میں ہنگامی آپریشنز مرکز کا معائنہ بھی کیا۔انہوں نے عوام اور طبی عملے کو اس مرض کے بارے میں معلومات کی فراہمی کیلئے ہیلپ لائن قائم کرنے کی ہدایت بھی کی۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.