گورنر سندھ عمران اسماعیل سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ملاقات

کراچی: (26 جنوری 2020) گورنر سندھ عمران اسماعیل سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں وزیر اعظم کے دورہ کراچی اور سندھ کیلئے وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ کے درمیان ملاقات میں عوام کے مسائل کے حل کیلئے ترجیحی اقدامات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور بھی زیر غور آئے۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ وفاقی حکومت صوبے کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے۔ عوام کے مسائل کے حل کیلئے تمام سیاسی نمائندوں کی شمولیت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق عوام کے مسائل کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ عوامی فلاح و بہبود کیلئے شروع کیے گئے کئی منصوبے اس بات کا ثبوت ہیں۔ صوبے کے عوام کی ترقی و خوشحالی وزیر اعظم کی ترجیحات میں شامل ہے۔

جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبے کے مسائل کا حل باہمی گفت و شنید سے نکالا جاسکتا ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.