ایران دبائو میں آکرامریکہ کے ساتھ کبھی مذاکرات نہیں کرے گا:روحانی

File Photo

ایران کے صدرحسن روحانی نے کہاہے کہ ایران دبائو میں آکرامریکہ کے ساتھ کبھی مذاکرات نہیں کرے گا۔

تہران میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ امریکہ نے بیس ماہ سے زیادہ عرصہ قبل ہی ایران پردبائو بڑھاناشروع کردیاتھا تاہم ایران نے گزشتہ چھ ماہ سے حالات کوبہتر طریقے سے سنبھال لیاہے۔حسن روحانی نے کہاکہ مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لئے ایران کاتعاون ناگزیرہے۔انہوں نے کہاکہ ایران کاسعودی عرب کے ساتھ ایسا کوئی مسئلہ نہیں جسے حل نہ کیاجاسکے۔(این این آر، وہاج بشیر)

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.