خاتون کو ہراساں کرنے والے ڈیلوری بوائے کی شامت ، بڑے سزا سنادی گئی

اماراتی میڈیا کے مطابق 34 سالہ برطانوی خاتون نے شوہر کی سالگرہ کے موقع پر آن لائن بائی سائیکل خریدی جو تحفے میں دینی تھی۔

شپمنٹ ڈیلور کرنے والا شخص بائی سائیکل لے کر پہنچا تو خاتون سے بدتمیزی کرنے لگا، مدعیہ کے بقول ڈیلوری بوائے کی نازیبا حرکت سے وہ خوفزدہ ہوگئی اور بائی سائیکل لینے سے انکار کردیا۔ خاتون کا کہنا ہے کہ ڈیلوری بوائے کی جانب سے مسلسل دروازہ کھٹکھٹانے اور اصرار کے بعد دروازہ کھولا تو اس نے دوبارہ بدتمیزی کی جس پر وہ فوراً دروازہ بند کر کے اندر آگئی۔

15 منٹ بعد ڈیلوری بوائے نے واٹس ایپ پیغام بھیج کر معافی مانگی اور ساتھ ہی دوستی کرنے کی خواہش کا اظہار کیا، تھوڑی دیر بعد ملزم نے میسیج ڈیلیٹ کردیا تاہم تب تک اسکرین شارٹ بطور ثبوت محفوظ کر لیا اور پولیس کو واقعے کی رپورٹ کردی۔

خاتون کی شکایت پر پولیس نے تفتیش کی اور عدالت نے تمام تر ثبوتوں کے بعد ملزم کو 6 ماہ قید کی سزا سنا دی اور اسے سزا ختم ہونے کے بعد ملک بدر کرنے کے احکامات جاری کردیے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.